پاکستان میں ایک بار پھر ریاستی بیانیے میں “طویل جدوجہد” کا لفظ نمایاں ہو گیا ہے۔ حکومت اور عسکری قیادت کی جانب سے اتحاد، استقامت اور سخت
فیصلوں کی بات کی جا رہی ہے، لیکن عوام کے ذہن میں سوال یہ ہے کہ یہ جدوجہد آخر کس کے لیے اور کس قیمت پر ہوگی؟
ماضی گواہ ہے کہ جب بھی ایسے الفاظ استعمال ہوئے، اس کا بوجھ براہِ راست عام شہری پر پڑا۔ کبھی مہنگائی، کبھی ٹیکس، کبھی بجلی اور گیس کے بل، اور کبھی روزگار کی کمی۔
حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی دباؤ، دہشت گردی اور معاشی بحران کا سامنا ہے، اس لیے مشکل فیصلے ناگزیر ہیں۔ مگر ناقدین سوال اٹھاتے ہیں کہ کیا مشکل فیصلے ہمیشہ غریب کے لیے ہی کیوں ہوتے ہیں؟
کیا اشرافیہ، بڑے سرمایہ دار اور طاقتور حلقے بھی اسی جدوجہد کا حصہ بنیں گے یا قربانی صرف عوام سے مانگی جائے گی؟
یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ قوم کو اعتماد میں لیے بغیر ایسے بیانات مزید تقسیم پیدا کرتے ہیں۔ کچھ لوگ اسے ریاست کی مضبوطی سمجھتے ہیں، جبکہ کچھ اسے عوام پر دباؤ بڑھانے کا اشارہ مانتے ہیں۔
اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے:
کیا یہ واقعی قومی بقا کی جنگ ہے یا ایک بار پھر عوام کے صبر کا امتحان؟
👇 کمنٹ کریں: حمایت یا مخالفت؟ خاموشی بھی ایک رائے ہے۔

No comments:
Post a Comment