ایران میں حالیہ دنوں کے دوران پیدا کی گئی بدامنی اور احتجاجی مظاہروں پر ایرانی حکومت نے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ مظاہرے عوامی نہیں بلکہ بیرونی ایجنڈے کے تحت منظم کیے گئے تھے، جن کا مقصد ایران کے امن، استحکام اور خودمختاری کو نقصان پہنچانا تھا۔ بروقت اور مؤثر اقدامات کے ذریعے ریاستی اداروں نے نہ صرف حالات کو قابو میں لیا بلکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ بھی یقینی بنایا۔
ایرانی سیکیورٹی فورسز نے حساس علاقوں میں فوری کارروائیاں کرتے ہوئے امن دشمن عناصر کو بے اثر کر دیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اب ملک کے تمام بڑے شہروں میں حالات معمول پر آ چکے ہیں، تعلیمی ادارے، بازار اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔ عوام کی بڑی تعداد نے حکومت اور ریاستی اداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور فتنہ پھیلانے والوں کو مسترد کر دیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران ایک مضبوط اور خوددار ریاست ہے، جو اندرونی اور بیرونی دباؤ کے باوجود اپنے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایرانی قیادت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی سازش کے سامنے جھکنے کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دیتی ہے۔ خطے میں امن و استحکام کے لیے ایران کا مضبوط رہنا ناگزیر سمجھا جا رہا ہے، جس پر دوست ممالک کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

No comments:
Post a Comment