سرخی: قومی ٹیم کی ورلڈ کپ کے لیے تیاریاں: تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کا سخت مشقیں
تفصیل: پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئندہ بڑے ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تربیتی کیمپ لگا لیا ہے۔ ہیڈ کوچ اور سپورٹ اسٹاف کھلاڑیوں کی فٹنس اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ کپتان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں بہترین توازن موجود ہے اور کھلاڑی اپنی خامیوں کو دور کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ اس کیمپ میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ سینئرز کے تجربے سے سیکھ سکیں۔ شائقینِ کرکٹ کو امید ہے کہ قومی ٹیم اس بار ٹرافی گھر لے کر آئے گی۔

No comments:
Post a Comment