Read in English

Friday, January 9, 2026

🔴 شمالی وزیرستان میں 2 روزہ کرفیو نافذ، اہم شاہراہیں بند، امتحانات ملتوی

 شمالی وزیرستان:

ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ضلع شمالی وزیرستان میں 10 اور 11 جنوری 2026 کے لیے مکمل کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ کرفیو کے دوران بنوں سے میرانشاہ تک تمام مرکزی اور ذیلی شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی، جس کے باعث شہریوں کو سفر میں شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ضلعی حکام کے مطابق کرفیو کا نفاذ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ کرفیو کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہو گی، جبکہ صرف ایمرجنسی سروسز کو محدود اجازت دی جائے گی۔

انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کرفیو کے باعث تعلیمی اداروں میں ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ طلبہ اور والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری اعلانات پر ہی اعتماد کریں۔

مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور کرفیو کے دوران گھروں میں رہیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے


گی۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages

SoraTemplates

Best Free and Premium Blogger Templates Provider.

Buy This Template